Posts

Showing posts from August, 2019

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام !!!

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام !!! احساس نایاب ( شیموگہ, کرناٹک )     ہم کو مٹاسکے یہ زمانہ میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں اسلم نے آج اس شعر کو سچ ثابت کرتے ہوئے مایوس مسلمانوں کے اندر امید کی ایک نئی کرن جگائی ہے ......... جس کے چلتے ہندوتوادی دہشتگردوں کو اس بات کا احساس دلانا بیحد ضروری ہے کہ آج تک اگر مسلمان ظلم سہہ کر بھی خاموش رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بزدل یا کمزور ہیں بلکہ وہ تو اپنے ملک کی بقا و اتحاد کے خاطر صبر کے گھونٹ پی رہے ہیں لیکن جس دن صبر کے تمام پیمانے لبریز ہونگے ان شاءاللہ اُس دن وہ تمہارے حلقوں میں گھُس کر ایسا بھونچال مچائینگے کہ اُس وقت نہ تمہیں زمین میسر ہوگی نہ آسمان ........ اور الحمدللہ گذشتہ دنوں اسلم کے ہاتھوں اس کا آغاز ہوچکا ہے ............. جی ہاں مدھیہ پردیش میں رہنے والے اسلم نامی اس مسلم نوجوان کو وہاں کے مقامی شرپسندوں نے ہجومی تشدد کا شکار بنانا چاہا لیکن اس دفعہ شرپسندوں کی کرنی انہیں پہ بھاری پڑ گئی جب اسلم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے تین لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور مارنے کے لئے آئے دہشتگرد خود مارے گئے پھر

سازشوں کی سیاست !!!

سازشوں کی سیاست !!! احساس نایاب ( شیموگہ, کرناٹک ) ہندوستان کو ہندوراشٹر بنانے کا جو خواب آر ایس ایس نے دیکھا تھا وہ آزادی کے 72 سالوں بعد 2019 میں دوبارہ مودی کی جیت کے ساتھ رنگ لاتا دکھائی دے رہا ہے. سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگاتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے والے دیکھتے ہی دیکھتے کس طرح سے پورے ہندوستان پہ قابض ہوچکے ہیں اس کا اندازہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی بری طرح سے ہوئی ہار اور راجیہ سبھا سے آر ٹی آئی,  یو اے پی اے, این آر سی جیسے بل کی منظوری سے لگایا جاسکتا ہے جمہوری ملک کہلانے والا ہندوستان آج مکمل طور سے بھاجپا کے ہندوتوا کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور جس تیزی سے بی جے پی اپنے مقصد کو پورا کرنے کی جدوجہد کررہی ہے اس میں کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہئیے کہ بہت جلد پورے ملک کو ہندو راشٹر قرار دے دیا جائے گا اور اس خواب تعبیر کی قیمت ہر ہندوستانی کو چکانی پڑے گی یوں تو اس کی شروعات 2014 نومبر کو راتوں رات کالا دھن لانے کی آڑ میں نوٹ بندی جیسے جاہلانہ فیصلے کو جبراً عوام پہ تھوپ کر کیا گیا. اور اُس وقت جس فیصلے کو بےبنیادی ٹہرایا جارہا تھا دراصل اُس کا اصل مقصد آج سمجھ آرہا